عمدہ کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کے لیے انعامات

101

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جرائم پیشہ عناصراور مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرایس پی گھوٹکی کو دو2لاکھ، ایس پی دادو کو ایک لاکھ پچاس50 ہزار جبکہ ایس پی کشمور کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناددینے کا اعلان کیا ۔ باگڑجی سکھر سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ملیر میں گمشدگی کے واقعہ کے حوالے سے آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔