متحدہ لندن کی اشتعال انگیزوال چاکنگ کاسلسلہ رک نہیں سکا

84

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرمیںمتحدہ لندن کی جانب سے شروع کیا جانے والاچاکنگ کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک نمبر 4,8,9اور ناظم آباد میں بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے ۔دیواروں پر ’’مہاجروں کا حق مہاجر صوبہ ‘‘ اوردیگر نعرے درج کیے گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ تاریخ بھی درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں اشتعال انگیز وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔باخبر زرائع کا دعویٰ ہے کہ الطاف حسین نے لندن میں مقیم اپنے اہم ساتھیوں ندیم نصرت اور محمد انور سے مشورے کے بعد کراچی کی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہر میں اپنے وفاداروں کی موجودگی کااحساس دلانے کے لیے چاکنگ کا سلسلہ شروع کروایا ہے ۔