نئے ائرپورٹ پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے طیارے کی لینڈنگ

147

تھر (ما نیٹرنگ ڈیسک) تھرمیں بننے والے پہلے ائرپورٹ کی تعمیر مکمل ہوگئی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے لیئرجیٹ طیارے نے پہلی لینڈنگ کی۔تھرکے علاقے اسلام کوٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے ایئرپورٹ کی تعمیر5 سال میں مکمل کی گئی،ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والایہ ائرپورٹ ایک ہزار ایکڑ پر محیط ہے۔مراد علی شاہ نے ائرپورٹ کا معائنہ کیا اور تھرکول فیلڈ میں جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔ترجمان کے مطابق ائرپورٹ بجلی کی پیداوار سے منسلک کمپنیاں استعمال کرسکیں گی،یہ ائرپورٹ فی الحال عام مسافر طیاروں کے زیر استعمال نہیں ہوگا، تاہم چھوٹے طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔