پولیس گردی کے خلاف آل پاکستان آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کاہنگامی اجلاس

88

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت مرکزی سنیئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کی اجلاس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے تمام عہدیداروں اور ممبران کو شامل ہوئے اجلاس میں تمام مسائل پر اظہار خیال کیا گیا جس میں ایکسائز کی ناجائز بھتا خوری،موٹروے اور پیٹرولنگ پولیس کی غنڈہ گردی اور ٹریفک پولیس کی بھتا خوری اور بدمعاشی ،کمپنیوں کی اونر کے ساتھ زیادتی شامل تھے۔ جس میںکارکنان اور عہدیداروں نے کل مشاورتی کیمپ لگانے کا مشورہ دیا کہ جس میں تمام ٹھیکیداروں اور آئل ٹینکر اونر انتظامیہ کے اعلی آفیسران کمپنیوں کی مینجمنٹ کو بلایا جائے اور ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے جس کے بعد مرکزی سنیئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاروتی کیمپ لگانے کی بات بہت ہی اچھی ہے ہم تمام ٹرانسپورٹروں کے مسائل کمپنیوں اور ملکی و صوبائی انتظامیہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔