چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر 167 سول ججز کو گاڑیاں فراہم کردی گئیں

149

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کے حکم پر 167 سول ججز کو گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے 220ججز کو گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے، اس سلسلے میں167سول ججزکوگاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں، لاہورمیں 38سول ججزکو گاڑیوں کی چابیاں دے دی گئیں، ججز نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کے اقدامات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔دوسری جانب عدالت کے تعمیل کنندہ کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے انہیں بھی 500موٹرسائیکلیں فراہم کر دی گئی ہیں۔