کوئٹہ : عبدالمجید اچکزئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8روزہ توسیع کاحکم

165

کوئٹہ (آئی این پی ) جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ IIکے جج محمد اقبال نے قتل کے مقدمے میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنمااور رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8روزہ توسیع کے احکامات دے دیے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی کو گزشتہ روز سخت سیکورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ IIکی عدالت لایاگیا جہاں پولیس کی جانب سے ان کے جوڈیشل ر یما نڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے قتل کے مقدمے میں عبدالمجید خان اچکزئی کی جوڈیشل ریمانڈ میں 25جولائی تک کے لیے تو سیع کردی ہے۔