کیپٹن ریٹائرڈ عثمان خٹک مستقل آئی جی پنجاب تعینات

135

لاہور ( آن لائن) کیپٹن ریٹائرڈ عثمان خٹک کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، ان کا تعلق پولیس سروس کے 12 کامن سے ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کیپٹن (ر) عثمان خٹک کو مستقل آئی جی پنجاب مقرر کر دیا ہے اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، واضح رہے کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عثمان خٹک 3 ماہ تک قائم مقام آئی جی پنجاب رہے ہیں جبکہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عثمان خٹک اکتوبر میں ریٹائر بھی ہو جائیں گے۔