ازبکستان میں تعدد ازدواج کے خلاف شرم ناک مہم

179

تاشقند (انٹرنیشنل ڈیسک) وسطی ایشیا کے ملک ازبکستان میں ایک سے زیادہ شادیوں کے خلاف شرم ناک مہم کے تحت کریک ڈاؤن پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدید بحث شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تنازع اس وقت شروع ہوا جب وزارتِ انصاف کی ایک اہل کار دلبہار یقوبووف نے ٹی وی ٹاک شو کے دوران نامناسب الفاظ ادا کیے۔ اسی شو کے دوران پروفیسر دلفوزا رحمت اللہ یوا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم اکثریتی ملک میں ایک سے زیادہ شادیوں میں اضافے کی وجہ مذہبی آزادی کا دوبارہ ابھرنا ہے۔ اس مباحثے کے نتیجے میں ملک میں ایک سے زیادہ شادیوں کے معاملے پر طویل عرصے سے جاری بحث میں شدت آ گئی۔