امریکی ریاست ایریزونا میں سیلاب سے 9 افراد ہلاک

141

فونکس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی مغربی ریاست ایریزونا کے ایک معروف سیاحتی مقام پر اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں ڈوب کر 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک نوجوان لاپتا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام ایریزونا کے ٹونٹو نیشنل فاریسٹ میں دریائے ورڈی پر موجود ایک گھاٹی میں پیش آیا تھا جو پیراکی کے شوقین افراد کی پسندیدہ جگہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں موجود سیاحوں کو حکام کی جانب سے سیلابی ریلے کے خدشے سے پیشگی متنبہ نہیں کیا گیا تھا۔