انٹر یوسیزلیاری یوتھ فیسٹیول فٹبال کپ

109

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھ رینجرزوبابل اسپورٹس فٹبال کلب لیاری انٹریوسیزلیاری یوتھ فٹبال کپ کا شاندار رنگارنگ افتتاح یوسی 11اور یوسی 4لیاری کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ رہا ،یوسی 11 نے یوسی 4کو 4-2سے زیر کیا ، ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک فیاض نے گیند کو کک لگاکر کیا ان کے ہمراہ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکٹری رحیم بخش بلوچ ،نیشنل بنک کے کوچ غلام شبیر بلوچ پاکستان رینجرز سندھ کے افسران ،ٹورنامنٹ انچارج ابراہیم گلاب ،شعبان بلوچ ،یعقوب بلوچ اور دیگرے بھی موجود تھے ، فاتح ٹیم کے عبید نے 12ویں اور 18ویں منٹ میں 2 گول اسکور کئے ناکام سائیڈکا گول ذاکر نے 24ویں منٹ میں کرکے وقفے سے قبل اسکور کو 2-1میں تبدیل کیا دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین فٹبال سے خوب داد وصول کی ناکام سائیڈ کا دوسرا گول سمیر نے 47ویں منٹ میں اسکور کرکے مقابلہ2,2 گول سے برابر کردیا ، کھیل کے آخری لمحات میں فاتح ٹیم کے عقیل اور عاطف نے ایک ایک گول کرکے 4-2سے کامیابی سمیٹ لی، ریفریز نظر شباب ،بشیراحمد ،شاہنواز ،عبدالباقی میچ کمشنرنظر احمد اور عابد بلوچ تھے میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے۔