بریگزٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا

165

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین بریگزٹ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ گزشتہ روز شروع ہو گیا۔ یورپی یونین کے اعلیٰ مذاکرات کارِ مِشیل بارنیئر اور برطانیہ کے بریگزٹ کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے بات چیت میں پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔ اجلاس میں یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانیہ میں مقیم شہریوں کے حقوق اور یورپی یونین کی جانب سے مالی مطالبات اور شمالی آئرلینڈ کی حیثیت پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔