ترکی:ہنگامی حالت کے نفاذ میں چوتھی مرتبہ توسیع کردی گئی

163

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی مدت میں چوتھی مرتبہ توسیع کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پیر کے روز پارلیمان میں رائے شماری کی گئی۔ جولائی 2016ء میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی مدت 19 جولائی کو ختم ہونی تھی۔ حزب اختلاف فوری طور پر ایمرجنسی اٹھانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اِردوان نے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناکام فوجی بغاوت ترکی پر قبضے کی بدترین سازش اور خیانت تھی۔ جس رات فوج کے ایک ٹولے نے علم بغاوت بلند کیا تو لاکھوں لوگوں کے ہاتھوں میں بندوقیں نہیں، پرچم تھے اور اس سے بڑھ کر ان کے پاس ایمان تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اس بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے لیے سزائے موت کی حمایت کی اور کہا کہ انہیں گوانتانامو بے جیسے یونیفارم پہننے چاہییں۔