جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے مقامی اسپتال میں رانا محمود علی کی عیادت کی

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر رانا محمود علی خان علیل ہو گئے ،جماعت اسلامی سندھ کے ایک وفد نے ناظم عمومی مولانا دین محمد منصوری کی قیادت میں مقامی اسپتال پہنچ کر زیر علاج این ایل ایف کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان کی عیادت اور ان کی جلدو مکمل صحتیابی کی دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ، شعبہ تنظیم کے زاہد حسین راجپر بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔