جماعت اسلامی کے زیراہتمام ’’فاٹا اصلاحات سیمینار‘‘کل منصورہ میں ہوگا

114

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام فاٹا اصلاحات کے نفاذ اور ایف سی آر نامنظور تحریک کے سلسلے میں قومی سیمینارکل بروز بدھ 19 جولائی کو صبح 11 بجے منصورہ آڈیٹوریم میں ہوگا ۔ سیمینار کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے ۔ سیمینار سے قومی قائدین ، سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنما اور قبائلی مشران خطاب کریں گے ۔ قومی سیمینار کے حوالے سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ سیاسی و دینی قائدین کو دعوت نامے پہنچا دیے گئے ہیں اور تمام جماعتوں سے رابطہ کیا گیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا اصلاحات پر سیاسی جماعتیں متفق ہیں اور امید ہے کہ فاٹا میں ایف سی آر کے کالے قانون کے خاتمے کے لیے یہ سیمینار یاد گار کردار ادا کرے گا ۔