جنرل زبیر محمود حیات سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات

95

راولپنڈی (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ازبکستان کے سفیر فرکت صدیقو نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سیکورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ ازبکستان کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کوسراہا ۔