جنوبی فلپائن میں خود مختار مسلمان علاقے کے قیام کی دستوری قرارداد تیار

153

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ ملک کے شورش زدہ جنوبی حصے میں مسلم آبادی کے لیے خود مختار علاقہ ملکی دستور کی روشنی میں قائم کیا جا سکتا ہے ۔ اسی علاقے میں فلپائنی فوج کو مسلمان عسکریت پسندوں کا سامنا ہے ۔ منڈاناؤ کے علاقے میں مسلمانوں کے لیے خود مختار علاقے کے قیام کی مجوزہ دستوری قرارداد صدر کو پیش کر دی گئی ہے ۔