خضریٰ کرکٹ کلب کی ٹیم آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کے دورے پرروانہ ہوگی، عابد حسین

110

لاہور (اے پی پی )خضریٰ کرکٹ کلب لاہور کی ٹیم ا گست کے پہلے ہفتے متحد عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوگی ،خضرٰی کرکٹ کلب کے صدر عابد حسین کا کہنا ہے کہ د وبئی کے مقامی کرکٹ کلب کی دعوت پر خضرٰی کرکٹ کلب دس روزہ دورے کے دوران دوبئی ، شارجہ اور ابو ظہبی میں پانچ نائٹ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، اس سلسلے میں کلب کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس طرز کے بین الاقوامی دوروں سے کلب کرکٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور وہ بین الاقوامی کرکٹ کے تجربے سے بھی مستفید ہوں گے، ان کا مزید کہنا ہے کہ اس دورے کے بعد ہماری کلب دیگر ممالک کے ٹورز بھی کرے گی اور ہم اپنے دورے کے دوران اپنے میزبان کرکٹ کلب کو پاکستان میں کھیلنے کی بھی دعوت دیں گے۔