دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عدم پیشی کے باعث 24جولائی تک ملتوی

96

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ان کی عدم پیشی کی وجہ سے 24جولائی تک ملتوی کر دی ہے جبکہ کراچی کے حلقے پی ایس 114 میں دھاندلی اور دوبارہ گنتی کے حوالے سے دائر درخواست پر ایم کیو ایم کے وکیل کی بیماری کی وجہ سے سماعت19جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔پیر کوچیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں4 رکنی بینچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت اور کراچی کے حلقے پی ایس 114میں دھاندلی اور دوبارہ گنتی کیس کی سماعت کی۔