دورہ سری لنکا، شیکھر دھون کو انجرڈ مرلی وجے کی جگہ ا سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

149

نئی دہلی (جسارت نیوز) شیکھر دھون کو انجرڈ مرلی وجے کی جگہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ مرلی وجے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے دوران کلائی کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔ فٹنس مسائل سے نجات کے بعد انہیں گزشتہ ہفتے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی ا سکواڈ کا حصہ بنایا گیا مگر پریکٹس میچ کے دوران انہیں کلائی میں دوبارہ تکلیف شروع ہوگئی ، بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں بحالی صحت پروگرام جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔ اس طرح وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے، ان کی جگہ شیکھر دھون کو ا سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔