سانحہ احمد پور شرقیہ :جناح اسپتال میں زخمیوں کی ہلاکت، تحقیقاتی ٹیم قائم

160

لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ احمد پور شرقیہ نے قیامت برپا کی، سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے جن کی جھلسنے کے بعد بھی سانسیں بحال تھیں، انہیں علاج کی غرض سے جناح اسپتال لایا گیا۔ پنجاب حکومت نے مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے۔ بیرون ملک سے مہنگی ایلوگرافٹنگ منگوائی گئی۔ سرجری اور دیگر علاج کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز ہنگامی طور پر دیے گئے لیکن اس کے باوجود 23 زخمیوں میں سے صرف 3 ہی صحت یاب ہو سکے۔کس نے غفلت برتی اور کس نے کوتاہی کی؟ یہ جاننے کے لیے محکمہ صحت نے زخمیوں کی اموات کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔ 2 رکنی کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس اور ڈاکٹر سہیل ثقلین شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی برن یونٹ میں ہونے والی 19 زخمیوں کی ہلاکت پر 2 دن میں مفصل رپورٹ پیش کرے گی۔ زخمیوں کی اتنی بڑی تعداد کے موت کے منہ میں جانے کی وجوہات کیا ہیں؟ کمیٹی اس سلسلے میں تمام حقائق سامنے لائے گی۔