سیاسی کشید گی، بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی

55

اسلام آباد (آن لائن) ملک کی موجودہ سیاسی کشید ہ صورتحال اور حکمران خاندان پر لگنے والے الزامات کے باعث خاتون اول کلثوم نواز کی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم مسلسل انکا معائنہ کر رہی ہے انہیں بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ گھٹنوں میںدرد کی بھی شکایت ہے۔ گزشتہ روز پمز کی ڈاکٹر عائشہ عیسانی اور پولی کلینک کی ڈاکٹر ارم نے دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ الٹراساؤنڈ مشین ساتھ لے کر وزیراعظم ہا ئوس گئی تھیں جہاں پر ان کے خون کے نمونے بھی لیے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ان دنوں انتہائی ناساز بتائی جا رہی ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ موجودہ صورتحال بھی ہے جس میں شریف خاندان کو پاناما کیس کے حوالے سے شدید دبائو کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا وزن بھی حیرت انگیز طور پر کم ہو اہے جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو گزشتہ برس جب پاناما اسکینڈل کا آغاز ہوا تھا تو انہیں دل کے عارضے کے باعث لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کرانا پڑی تھی۔