کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ پولیس کے محکمہ انکوائری اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے چیئرمین گریڈ 21 کے افسر غلام قادر تھیبو کوکراچی پولیس کے سربراہ مشتاق احمد مہر کی جگہ ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیاجبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر (بی ایس -21) کو ٹریفک پولیس سندھ کا ایڈیشنل آئی جی تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل آئی جی ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انسپیکشن تعینات کردیااور وہاں تعینات سردار عبدالمجید کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ مقرر کردیا گیا.جبکہ موجودہ ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب احمد پٹھان کو گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی جگہ ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ کے عہدے پر تعینات کردیا گیاتاہم ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایڈیشنل آئی جی کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ تقرری کے منتظر ڈی آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سندھ تعینات کردیا گیا اورڈی آئی جی ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہے۔ڈی آئی جی فنانس عمران یعقوب منہاس کو ڈی آئی جی ٹریفک، لائسنس اینڈ ٹریننگ کراچی اور ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی لائسنس سے ڈی آئی جی سیکورٹی سندھ تعینات کردیا گیا۔اس کے علاوہ کراچی کے8تھانوں میںنئے تھانیداروں کا تقرر بھی عمل میں لایا گیا ہے جن میں ظفر اقبال ایس ایچ او کھارادر ،خالد عباسی ایس ایچ او بغدادی ،ندیم حیدر ایس ایچ او کے پی ٹی،ادریس عالم بنگش ایس ایچ او پاپوش نگر ،ارشد جنجوعہ ایس ایچ او رضویہ ،محمد آصف منور ایس ایچ او سپر مارکیٹ ،اعجاز لودھی ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری اور راشد خان ایس ایچ او گزری تھانہ شامل ہیں۔ تمام تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔