مصری پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں‘ ایک شخص ہلاک‘50 زخمی

133

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں واقع دریائے نیل کے ایک جزیرے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ مصر کی وزارت داخلہ نے جھڑپوں میں 2 افسران سمیت 31 پولیس اہل کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مظاہرے کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کے جنازے سیکڑوں افراد نے شرکت کی ہے اور اس کی سوشل میڈیا پر تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔جنازے کے شرکا سخت غصیلے انداز میں نعرے بازی کررہے تھے ۔