منشیات کے اسمگلرز کے خلاف مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت

112

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان ، خصوصاًتعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے عناصر اور منشیات کے جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور ان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ یہ بات انہوں نے اینٹی نارکوٹکس کے فورس کمانڈر کا اجلاس اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں منعقد اجلاس میں کہی ۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز ملک ، ہلال امتیاز ( ملٹری) نے کی ۔ اجلاس میں اے این ایف کے علاقائی دفاتر کے کمانڈر اور سینئر اسٹاف افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر فورس کمانڈر کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے مصنوعی کیمیائی طور پر تیار کی گئی منشیات کے استعمال سے متعلق بڑ ھتے ہوئے رجحانات کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس کے دوران محکمے کے پیشہ ورانہ امور کا بھی بغور جائزہ لیا گیا ۔دورران اجلاس ، نفاذ قانون ، انٹیلی جنس تفتیش اثاثہ جات ، پیر وی مقدمات وقانونی چارہ جوئی ، مالی وانتظامی امور اور محکمانہ صلاحیت میں اضافے جیسے پہلوز یر بحث لائے گئے ۔ علاوہ ازیں مستقبل کے اہداف مقرر کیے گئے اور نئے اقدامات عمل میں لانے اور محکمانہ استعداد بڑھانے کے منصوبوں پر خصوصی طور پر غور کیا گیا ۔