وزیراعظم کی نااہلی نیب سے مشروط کریں‘ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

130

لاہور (نمائندہ جسارت)شہری محمد امین نے ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد بھلہ کی وساطت سے وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی نیب ریفرنس سے مشروط کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں قانون کے تحت تفتیش کیے بغیر کسی کو مجرم نہیں گردانا جا سکتا، آئین کے آرٹیکل10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے، عدالت وزیر اعظم کو براہ راست نا اہل قرار دینے کے بجائے معاملہ نیب کو بھجوائے۔ نیب کے سیکشن 15 کے تحت وزیر اعظم کی نا اہلی نیب کی تفتیش کے بعد ممکن ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر اعظم کی نا اہلی کو نیب ریفرنس سے مشروط کرے۔