وزیرثقافت عرب امارات شیخ نہیان مبارک کی سید مرادعلی شاہ سے ملاقات

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارت کے وزیر برائے ثقافت، یوتھ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ شیخ نہیان مبارک نے پیر کووزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا جام مہتاب ڈہر، سید ناصر شاہ اور محمد بخش مہر بھی موجودتھے۔ ملاقات میں دو طرفہ امورپربات چیت ہوئی،نوجوانوں، کھیل اور ثقافت سے متعلق امور کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔