خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور سے کراچی جانیوالی خیبرمیل کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر میل کے انجن میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا، فائر بریگیڈ کے عملے اور ریسکیو ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔واقعے کے باعث ڈائون ٹریک ریلوے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، پاکستان ایکسپریس کو روہڑی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا، جبکہ فرید ایکسپریس کو روہڑی اور خیر پور کے درمیان روک لیا گیا۔آگ لگنے کے باعث متعدد ٹرینیں 2گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔