پنجاب حکومت کا بوڑھے افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

166

لاہور (این این آئی ) پنجاب حکومت نے بوڑھے افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ،صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں کمیٹی سینئر سٹیزن کے قانون کے لیے حتمی ڈرافٹ تیار کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بوڑھے افراد کے حقوق کے لیے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راناثنااللہ خاں کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کمیٹی کے اراکین میں سیکرٹر ی قانون ، سیکرٹر ی پاپولیشن ، سیکرٹر ی زکوٰۃ ، سیکرٹر ی شوشل ویلفیئر ،سی ای او شوشل پروٹیکشن سلمان صوفی اور رکن قومی اسمبلی شائشہ پرویز ملک شامل ہوں گی ۔کمیٹی کا پہلا اجلاس 19جولائی کو ہوگا جو سینئر سٹیزن کے قانون کیلیے حتمی ڈرافٹ تیار کرے گی۔