پنجاب پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل کرنے کی منظوری

157

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کی باقاعدہ منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ پولیس کی اولیو گرین یونیفارم پذیرائی حاصل نہ کر سکی جس پر پولیس افسروں نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو وردی تبدیل کرنے کی تجویز دی ۔ جس پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اولیو گرین یونیفارم کو تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نئی یونیفارم کے لیے تجاویز مانگ لی ہیں ۔سیاہ رنگ کا پرانا یونیفارم بھی واپس لانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ اولیو گرین سے پولیس کی پہچان ممکن نہیں،پرانی یونیفارم سے پولیس کا وقار اور شہریوں میں تحفظ کا احساس بحال ہو گا ۔