کے سی سی اے پریزیڈنٹ کپ میں گزشتہ روزمزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا

86

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ کلب نے اپنے دوسرے میچ میںطوبیٰ اسپورٹس کو 190 رنز سے ہرا دیا۔پاکستان کرکٹ کلب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بنائے۔ فضل سبحان نے 86، شہریار غنی نے 74، انور علی نے 52اور علی اسد نے 47رنز بنائے۔فضل سبحان اور شہریار علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 114جبکہ شہریار غنی اور علی اسد نے5ویںوکٹ کی شراکت میں مجموعی طور پر114رنز کا اضافہ کیا۔ذکاء اللہ نے 56رنز دیکر 3اور کسیف الرحمن نے 30رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میںطوبیٰ اسپورٹس کی ٹیم131رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ذکاء اللہ نے 35،ہاشم خان نے34 اور افضل خان نے17رنز بنائے۔جبکہ فواد خان نے 29رنز دیکر 5، اسد شفیق نے12رنز دیکر 3 اور انور علی نے 20رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔