گلبرگ کے ایک گھر سے 13 سالہ گھریلو ملازم بچے کی پھندا لگی لاش ملی

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ میں گھر سے 13 سالہ گھریلو ملازم بچے کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق گلبرگ بلاک 12میں واقع ایک گھر سے ملنے والی لاش کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق فاروق 4 روز قبل اپنی ممانی کے ہمراہ گاؤں سے معمر جوڑے کے گھر کام پر آیا تھا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس کو بچے کی خود کشی پر تشویش ہے۔ اس لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔