کاروبار حصص میں تیزی‘ انڈیکس میں 1100پوائنٹس ‘ سرمائے میں 192ارب روپے کا ضافہ

151
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کی جانب گامزن ہو گئی ،کاروباری تیزی کے باعث1100سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ192ارب سے زائد روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا کاروباری لین دین بھی پیر کی نسبت 8کروڑ شیئرز زائد رہا۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں توانائی ،اسٹیل ،گیس اور بینکنگ سیکٹر ز میں خریداری اور مستقبل کے سودے زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیا ۔اسٹاک مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں1113.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44523.21پوائنٹس سے بڑھ کر 45636.36پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح626.53پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 23843.63پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 31182.83پوائنٹس سے بڑھ کر 31839.58پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں192 ارب 37 کروڑ94لاکھ92ہزار735روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب34ارب 32کروڑ85لاکھ 59ہزار 580روپے سے بڑھ کر 93کھرب 26ارب 70کروڑ 80لاکھ 52ہزار 315روپے ہو گیا ۔منگل کو مارکیٹ میں15کروڑ83لاکھ 19ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 9ار ب ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر کو 7کروڑ52لاکھ 87ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 4ارب تک محدود رہی تھی ۔منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر373 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 307کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،56میں کمی اور 10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ12لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ89لاکھ ،عائشہ اسٹیل مل 71لاکھ ،اینگرو پولیمر 69لاکھ اور سوئی سدرن گیس 62لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے بھائو میں 125.85روپے اور صنوفی ایونٹس کے بھائو میں 47.49روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاک کے بھائو میں 73روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھائو میں 55روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔