ایف بی آر نے 14اگست کو ریفنڈز ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے‘ ایس ایم منیر

153
S M Muneer
S M Muneer

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر،ٹڈاپ کے سابق چیف ایگزیکٹواور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی ایک ایسا انسٹی ٹیوٹ بن گیا ہے جہاں سے تربیت حاصل کرکے فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں یو بی جی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والا ہرعہدیدار اس ادارے کی تعمیروترقی اورملکی معاشی استحکام کے لیے اپنی صلاحیتیوں کا استعمال کررہا ہے ،ہمیں یو بی جی کے تینوں صدور میاں محمدادریس،عبدالرئوف عالم اور زبیرطفیل اوران کی منتخب ٹیموں پر فخر ہے جنہوں نے بزنس کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کوئی کسر نہ چھوڑی ،ہمارے گروپ کی کامیابیوں کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ہم نے کوئی بھی فیصلے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہیں کیے بلکہ اجتماعی فیصلوں کو ترجیح دی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ بزنس گروپ(کینیڈا)کے چیئرمین نوید بخاری اور ان کے دوستوں کی جانب سے کی جانب سے اپنی سالگرہ کی تاریخ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر نوید بخاری نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر سمیع الزماں،ایف پی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل مہرعالم،محبوب شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی میں ہر وہ شخص رہے گاجوہمارے ساتھ متحد رہ کر بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں کام جاری رکھے گاکیونکہ ہمیں ووٹ خدمت کرنے کے لیے دیا جاتا ہے اسی لیے ہم ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایف پی سی سی آئی میں برائے نام اپوزیشن نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے اور عدالتوں میں کیس کیے مگرمیرے مخالفین کوہر سطح پرناکامی کا سامنا کرنا پڑاکیونکہ ہم سچے لوگ ہیں اور جھوٹ کا ہم سہارا نہیں لیتے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی بالخصوص ایکسپورٹرز کوسیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈزنہ ملنے سے مشکلات درپیش تھیں،ان کی ایکسپورٹس سفر کررہی تھیں ،حکومت نے بارہا ہم سے وعدے کیے مگر وہ وعدے وفا نہ ہوسکے مگر اب اطلاعات ہیں کہاکہ ایکسپورٹرز کو 10لاکھ روپے تک کے ریفنڈزچیک ملنا شروع ہوگئے ہیں اور 14اگست کو وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے باقی ماندہ تمام ریفنڈز ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے،ہم شروع سے ہی حکومت کو کہتے آئے ہیں کہ وہ ایکسپورٹرز کو ریفنڈز چیک فوری دے تاکہ وہ ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے کام کرسکیں مگر ہماری سفارشات پر توجہ نہ دی گئی،میں آج بھی میاں نوازشریف کو اپنا ہیرو مانتا ہوں مگر مجھے بزنس کمیونٹی کا مفاد عزیز ہے اور ان کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔یو بی جی (کینیڈا)کے چیئرمین نوید بخاری نے اس موقع پر کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ صرف پاکستان میںہی نہیں بلکہ امریکا،کینیڈااور دیگر ممالک تک پھیل چکا ہے اور ہم ایس ایم منیر کی قیادت میں متحد ہیں۔