بغاوت کا خدشہ، وزیراعظم نے قومی خزانے کا منہ کھول دیا

255

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ بغاوت کے جذبات کچلنے کے لیے قومی خزانہ کا منہ کھول دیا۔

 اراکین قومی اسمبلی کے تمام ترقیاتی بجٹ فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایات پر وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کے اراکین کو بغاوت سے علیحدہ کرنے کی طرف اقدام ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے پاس اراکین قومی اسمبلی کی تمام فائلیں فوری طور پر مثبت احکامات جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جس میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں فنڈز کا اجرا اس کے علاوہ دیگر کاموں کی فائلیں موجود ہیں۔

 وزیراعظم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اراکین قومی اسمبلی کی کئی اسکیموں بارے ہی احکامات جاری کیے گئے ہیں اور اربوں روپے کے فنڈز فوری طورپر ریلیز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں بارے فنڈز کے اجرا بھی فوری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

 یہ ہدایات وزیراعظم نواز شریف نے اپنے غیر یقینی سیاسی مستقبل کے حوالے سے دی ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی کے پیر کے روز ایڈیشنل سیکرٹری دفتر میں تواتر کے ساتھ فائلیں موصول کرتے رہے بالخصوص پنجاب میں بغاوت روکنے کے لیے اراکین قومی اسمبلی کے نام ترجیحی بنیادوں پر کام کئے جا رہے ہیں۔