ابوبکربغدادی کے زندہ ہونے کا 99فیصد یقین ہے‘ کرد حکام

141

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک سینئر کرد عہدے دار لاہور طالبانی نے بتایا ہے کہ انہیں 99 فیصد یقین ہے کہ داعش کا سربراہ ابو بکر بغدادی ابھی تک زندہ ہے اور وہ شام کے شہر رقہ کے جنوب میں موجود ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے طالبانی نے بتایا کہ توقع ہے کہ مستقبل میں داعش کے سربراہ اُن انٹیلی جنس افسران میں سے ہوں گے جنہوں نے صدام حسین کے دور میں خدمات انجام دیں۔