اسلامکٖ ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تحت ضلع غربی میں لیکچر

124

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن(آئی ایچ ایم اے) ضلع غربی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ڈاکٹر رضوان صدرآئی ایچ ایم اے غربی کی نگرانی میں ہومیو پریکٹشنر کے لیے ایک لیکچر سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راشد علی صدرآئی ایچ ایم اے کراچی نے کہا کہ آئی ایچ ایم اے کے لیکچر سیشن ہومیو ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ کامیابی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ پروگرام میں ہومیو ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پروگرام کے ابتدائی کلمات صدرآئی ایچ ایم اے ضلع غربی ڈاکٹر رضوان نے ادا کیے اور معروف ’’کپاڈیا کلینک‘‘ کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سرور اقبال نے ہیپاٹائٹس پر مؤثر لیکچر دیا۔ پروگرام کے شرکا نے آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے پر اصرار کیا۔