آئی آئی چندریگرروڈ پرواقع اخبارکا دفترجل کرتباہ

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مقامی اخبار کی عمارت میں آتشزدگی، ایڈیٹر کا روم جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاکر عمارت کو جلنے سے بچالیا۔ اطلاعات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ عارف جئے جااسٹریٹ پر واقع روزنامہ فرض کی عمارت کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی، آگ نے چیف ایڈیٹر مختار عاقل کے دفتر کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کو جلنے سے بچالیا آتشزدگی کے باعث ٹی وی، ائرکنڈیشنر، کمپیوٹر، دیگر الیکٹرونکس کا سامان اور فرنیچر جل گیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ادھر عزیز آباد کے علاقے بلاک نمبر 4میںٹشو پیر کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی 2فائر ٹینڈر نے ایک گھنٹہ جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آتشزدگی میں لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا ۔