راشد منہاس روڈ پر واقع پل میں دراڑیں پڑ گئیں

128

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)راشد منہاس روڈ پر واقع پل پر دراڑیں پڑ گئیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتاہے۔ڈرگ روڈ سے جوہر چورنگی جانے والے برج پر ہیوی ٹریفک کی مسلسل روانی کی وجہ سے پل پر دراڑیں پڑ گئی ہیں، جو مون سون کے موسم میںکسی سانحے کا باعث بن سکتا ہے۔شہریوں نے متعلقہ ادارے سے فوری نوٹس لیتے ہوئے پل کی فوری مرمت کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔