سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری

149

کولمبو (جسارت نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سکندر رضا نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ 31 سالہ پاکستانی نژاد سکندر رضا نے مشکل وقت میں انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 127 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور9 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔