شمالی کوریا پر عائد پابندیاں سخت کی جا سکتی ہیں‘ یورپی وزرائے خارجہ

159

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) تازہ میزائل تجربے کے بعد یورپی یونین نے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کو سخت بنانے کی دھمکی دی ہے۔ یورپی وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4 جولائی کو کیے جانے والے بین البراعظمی میزائل تجربے نے دنیا کی امن و سلامتی کے لیے مزید خطرات پیدا کر دیے ہیں۔