فوج کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر، الطاف کے دائمی وارنٹ جاری

65

اسلام آباد(آن لائن)پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے معاملے پر الطاف حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں ۔کیس کی سماعت میںاسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمات کے مزید گواہوں کو طلب کرنے کے سمن جاری کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی مزید سماعت 21جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے مقدمے سمیت الطاف حسین کو 5مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔