وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس کی ملاقات

94

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس نے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ سے پیر کو جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔