وفاق کو ٹیلی فون کی مونوٹائزیشن پالیسی لانے کا فیصلہ‘سمری بھجوا دی

104

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی مونوٹائزیشن پالیسی کے بعد ٹیلی فون کی مونوٹائزیشن پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے سمری تیار کر کے متعلقہ ادارے کو بھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کے لیے ٹیلی فون کی مونوٹائزیشن پالیسی بلانے کے حوالے سے کام مکمل کر لیا ہے۔ ٹیلی فون کی مونوٹائزیشن گریڈ17سے22کے افسران کو دی جائے گی۔ پالیسی کے تحت جو بھی افسر سرکاری نمبر کی سہولت حاصل نہیں کرنا چاہتا اس کو ٹیلی فون الاؤنس کی مد میں رقم دی جائے گی۔