پاناما کیس کی سماعت، سیکڑوں اعلیٰ افسران کی ترقی کا معاملہ لٹک گیا

76

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کی سماعت کے نتیجے میں سیکڑوں اعلیٰ افسران کی ترقی کا معاملہ لٹک گیا‘ ترقی کے بارے میں ہونے والا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے ملتوی ہونے سے برسوں سے ترقی کے منتظر مختلف سروسز گروپس کے 227 افسران کی ترقی ایک دفعہ اور خواب بن کر رہ گئی۔