پی پی ،ن لیگ گٹھ جوڑ،سینیٹ میں وزیر اعظم کیخلاف قرارداد پیش نہ ہوسکی

153

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ اجلاس میں وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کی ریکوزیشن پر استعفے کی قراردادپیش نہ ہوسکی ،چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے متحدہ اپوزیشن کووزیراعظم کے خلاف قراردادپیش کرنے سے منع کردیا،آج ہنگامہ خیزاجلاس ہوگا۔بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں ممبران سینیٹ کووزیراعظم کے استعفے کے حوالے سے قراردادلانے سے روک دیاگیا۔پیرکے روزمتحدہ اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن پربلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے خلاف سینیٹ میں قراردادپیش نہ ہوسکی ،میثاق جمہوریت اور قومی مفاہمت کے تحت پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے ملی بھگت کرکے معاملے کوپس پشت ڈال دیا۔گزشتہ روزچیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی صدارت میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس ہوا۔اپوزیشن نے اتفاق رائے سے ریکوزیشن چیئرمین سینیٹ کے پاس جمع کرائی تھی جس میں اس امرپراتفاق کیاگیاتھاکہ ملک کی عمومی اورمجموعی صورتحال کے علاوہ عدالت عظمیٰ کے حکم پربنائی جانے والی جے آئی ٹی پرسینیٹ میں حکمت عملی اختیارکی جائے گی جبکہ متحدہ اپوزیشن نے اس بات پربھی اتفاق کیاتھاکہ سینیٹ میں وزیراعظم نوازشریف سے جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعداستعفے کامطالبہ کیاجائیگا،تاہم میاں رضاربانی اورراجا ظفرالحق کے درمیان طویل ملاقاتوں اوراندرون خانہ طے پانے والے معاملات کے بعدگزشتہ روزووزیراعظم نوازشریف کے خلاف سینیٹ میں استعفے کے لیے قرارداد پر اتفاق نہ ہوسکا۔