پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کے استعفے کے لیے ٹرین مارچ پرغور

101

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) پیپلزپارٹی میں وزیراعظم کے استعفے کے لیے ٹرین مارچ کی تجویز پرغور شروع کردیا گیا‘حتمی فیصلہ آصف زرداری سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے رہنماؤں نے بلاول زرداری کو وزیراعظم سے استعفا لینے کے معاملے پر کراچی سے اسلام آباد تک ٹرین مارچ کرنے کی تجویز دے دی تاہم شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بلاول زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو استعفا دینے پر مجبور کرنے کے لیے کراچی سے وفاقی دارالحکومت تک ٹرین مارچ کریں اور مارچ کے دوران پنجاب وسندھ کے مختلف اسٹیشنوں پر کارکنوں سے خطاب کریں تاکہ حکومت وقت پر دباؤ ڈال کر وزیراعظم نواز شریف کو استعفا دینے پر مجبور کیا جا سکے۔