ڈاکٹر التمش، ڈاکٹر فواد گنہگار اور محمد ثاقب گردہ اسکینڈل کا سرغنہ قرار

130

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی ضلع کچہری میں گردہ اسکینڈل کے مقدمے کا نامکمل چالان پیش کر دیا ۔ جو ڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے سماعت کی ۔ گردہ اسکینڈل کے نامکمل چالان میں 56 گواہوں کا ذکر کیا گیا۔چالان میں ڈاکٹر التمش، ڈاکٹر فواد کو گنہگار اور ملزم محمد ثاقب کو گردہ اسکینڈل کا سرغنہ قرار دیا گیا جبکہ چالان میں آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ عمر دراز، شہزاد، نوید حمید اور اطہر محمود بھی گنہگار قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ڈاکٹر فواد کے ایجنٹ عبدالمجید اور صفیہ بی بی ،ملزم فضائل، قمر عباس اور ڈاکٹر ظفر جاوید کو بھی گنہگار قرار دیا گیا ہے۔چالان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر گردہ حاصل کرنیوالی غیر ملکی ملزمہ منیرہ احمد ،غیر قانونی طور پر گردہ فروخت کرنیوالے ملزم سید عامر اور ناہید اختر ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔