گئورکھشکوں کو سر پر چڑھانے کے بعد بھارتی وزیراعظم کا انتباہ

161

نئی دیلی (انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی نے گائے کے نام نہاد محافظ گروہوں کو تنبیہ کی ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔ نئی دہلی میں کل جماعتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر اننت کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ گائے کے تحفظ کے نام پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ گائے کی حفاظت کے نام پر جرائم کا ارتکاب برداشت نہیں کیا جائے گا۔