ایئر چیف مارشل سہیل امان کو ترکش لیجن آف میرٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا

196

اسلام آباد (اے پی پی)ترک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر استنبول میں ایک پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو پاکستان اور ترکی کی فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کوفروغ دینے پر لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نیسربراہ ترک فضائیہ جنرل عابدین اونل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایئر چیف نے ترکی کے ساتھ سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تربیتی میدان میں تعاون کو مزیدفروغ دینے کاا عادہ کیا، کمانڈرترک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے پر ایئر چیف کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاںایئر چیف نے ترکش ڈیفنس انڈسٹری کے سیکریٹری ڈاکٹر اسماعیل ڈیمیر سے بھی ملاقا ت کی واضح رہے کہ ائیر چیف مارشل سہیل ا ما ن ترک فضائیہ کی خصوصی دعوت پر ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔