عامر نے کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

117
Mohammad Amir ، file photo

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں محمد عامر نے ویرات کوہلی، شیکھر دھون اور روہت شرما کو اپنی بہترین بولنگ سے پویلین کا رخ جلد ہی کرا دیا تھا۔ جس کے باعث پاکستان نے شروع سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ ٹوئٹر پر ایک مداح نے محمد عامر سے 4 کھلاڑیوں جو روٹ ، اسٹیو اسمتھ ،کین ولیمسن اور ویرات کوہلی میں سے بہترین بلے باز ہونے سے متعلق سوال کیا جس پر جواب دیتے ہوئے عامر نے کہا کہ یہ سب ہی بہترین بلے باز ہیں لیکن وہ ذاتی طور پر ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز مانتے ہیں۔ محمد عامر نے مداحوں کو یہ بھی کہا کہ انہیں چیمپیئنز ٹرافی میں کوہلی کی وکٹ لے کر اتنی ہی خوشی ہوئی جتنی ان کو 2009 میں لیگ اسٹیج کے میچ میں سچن ٹنڈولکر کی وکٹ لے کر ہوئی تھی۔